حیدرآباد۔11اگسٹ(اعتمادنیوز) آج ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ریاست میں
گورنر کو حیدرآباد اور اسکے بلدیاتی حدود میں لا اینڈ آرڈر اور دیگر
اختیارات کے سونپنے سے متعلق مرکز کے فیصلہ کے خلاف لوک سبھا میں شدید
احتجاج کیا۔ جسکے بعد اجلاس کح کاروائی میں بار بار رکاوٹ پیدا ہونے پر
اجلاس کو دو پہر میں ایک بار
ملتوی کیا گیا۔ یہ ارکان نے لوک سبھا کے ویل
میں داخل ہوکر اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھنے نہ دیا۔ دوسری جانب محبوب نگر
کے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی نے کہا کہ انکی پارٹی مرکز کے اس
فیصلہ کی شدید مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکے بارے میں مرکزی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے 18اگسٹ کو مباحث کا اعلان کیا ہے۔